مریم نواز کی لندن روانگی کنفرم، ڈاکٹرز نے اجازت دیدی

مریم نواز کی لندن روانگی کنفرم، ڈاکٹرز نے اجازت دیدی
کیپشن: مریم نواز کی لندن روانگی کنفرم، ڈاکٹرز نے اجازت دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لندن روانگی کنفرم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دیدی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز 5 اور 6 کی درمیانی شب لندن روانہ ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوں گی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز لندن جاکے طبی ماہرین سے اپنے تھائی رائیڈ کا علاج کروائیں گی۔ 

یاد رہے کہ مریم نواز گلے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد گزشتہ رات شریف میڈیکل سٹی پہنچی تھیں۔ جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ کی طبیعت بہتر ہے۔ 

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف طبی معائنے کے بعد واپس جاتی امراء رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی کے معالجین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ہوائی سفر کی اجازت دے دی ہے۔

Watch Live Public News