بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین  کیلئے بڑی خوشخبری

بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین  کیلئے بڑی خوشخبری

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی ترجمان   سعدیہ جاوید نے بجلی کے  200 یونٹ  استعمال کرنیوالے صارفین  کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ   بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیلئےسندھ حکومت کام کررہی ہے، درست ہےبلاول بھٹونے کہا تھا200 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے ، لیکن  وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی  نہیں بنی اس لیے 200یونٹ پروجیکٹ پرکام نہ ہوسکا۔

انہوں نے   کہا کہ  سندھ میں بجلی کی قیمتوں سےمتعلق عوام جلدخوشخبری سنیں گے، سندھ میں 200 یونٹ بجلی تک مفت بجلی کے منصوبے پر کام ہورہا ہے، جلدعوام خوشخبری سنیں گے کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کررہی ہے۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا  کہ   ن لیگ کی جانب سےاعلان پنجاب کی حدتک نہیں ہونا چاہیے تھا، کامران ٹیسوری خاطرجمع رکھیں سندھ سستی بجلی سےمتعلق عوام کیلئے جلد اہم اعلان کرے گا۔

Watch Live Public News