اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور بُرا دن، ، ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور بُرا دن، ، ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ کاروباری روز کا اختتام بڑی مندی کے ساتھ ہوا، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 2 ہزار 272 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 833 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 70 کروڑ 58 لاکھ 82 ہزار 282 روپے مالیت کے 94 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار 503 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔