پاک روس تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے،آرمی چیف

پاک روس تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک روس تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے اس کے علاوہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔