راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی ملاقات، آرمی چیف اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر کا باہمی دلچسپی اور افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، فریقین کا افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر اتفاق رائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی سینٹ کام کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کوشاں ہے۔ افغانستان کا امن پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے۔