پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 20 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 20 فروری 2021
ضمنی الیکشن میں حزب اقتدار کی جماعت پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن کی جماعت ن لیگ نے 2 صوبائی سیٹیں جیت لیں۔ جیتنے والے ارکان نے اپنی جیت کو پی ڈی ایم کی جیت سے ڈیکلیئر کر دیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی ملاقات، آرمی چیف اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر کا باہمی دلچسپی اور افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، فریقین کا افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر اتفاق رائے۔سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دلانے کے لیے پیپلز پارٹی نے زیر حراست رکن خورشید شاہ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو ووٹ کے لئے لانے سے متعلق انتظامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان ، ایران بارڈر کا جائزہ، گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ۔وزیراعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ بطور وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔