سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 1100روپے اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے، آج بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے دیکھا گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے بڑھ کر 2لاکھ 14ہزار 300روپے ہو گئی،10گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 1لاکھ 83ہزار 728روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا، 2042 ڈالر فی اونس ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم ہے۔

Watch Live Public News