دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

کراچی (پبلک نیوز) دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کرنے والا گروہ گرفتار، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ہنگامی پریس کانفرس کرکے اہم انکشافات کر دیئے۔

پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے انکشاف کیا کہ محکمے کے پاس دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والے گروہ سے متعلق پیشگی اطلاعات تھیں۔ بٹ کرنسی کے ذریعہ کراچی سے شام دہشت گردوں کی فیملیز کو فنڈنگ کی جا رہی تھی۔

مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ راجہ عمر خطاب کو اطلاع ملنے پر تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ شام میں لوگوں نے ٹیوٹر اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے جن کے ذریعہ وہ دنیا بھر میں اپیل کرتے تھے۔

ان کہا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم عمر بن خالد جو این ای ڈی کا طالبعلم ہے وہ ایزی پیسہ اور بٹ کوائن کے ذریعہ کراچی سے شام فنڈنگ کرتا رہا ہے۔ کراچی سے ایک سال میں ایک ملین سے زیادہ کی دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جا چکی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔