ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیرکے دوران اسلام آباد،مری، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور دیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اوراس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے روزڈیرہ اسما عیل خان، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کوشدید برفباری کے باعث مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران میں رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ تفریحی مقامات کی طرف جانے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔