بھارتی جاسوسی روکنے کیلئے پاکستان کمیونیکیشن ایپ بنائیگا

بھارتی جاسوسی روکنے کیلئے پاکستان کمیونیکیشن ایپ بنائیگا
پبلک نیوز: بھارت کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی کوششوں کے انکشاف پر اعلیٰ حکام نے مشاورت مکمل کرلی، بین الاقوامی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی ہیکنگ سافٹ وئیر سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کی۔ پاکستان میں بھی اعلیٰ شخصیات کی جاسوسی کی کوشش کی گئی، اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی مشاورت کے بعد خصوصی کمیونیکیشن ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ہیکنگ سافٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی میڈیا نے 50 ہزار سے زائد موبائل فون نمبرز تک رسائی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق ان میں وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال موبائل فون نمبر بھی موجود ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے مخالفین کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کیا جن میں صحافیوں، وکلا ، اداکاروں ، نچلی ذات کے لیے آواز اٹھانے والوں تین سو سے زائد نمبر شامل ہیں۔ بھارتی جاسوسی کوششیں آشکار ہونے پر پاکستان میں حکومتی سطح پر خصوصی ایپلی کیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔ اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی مشاورت کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان ایپلیکیشن استعمال کرسکیں گے۔ حساس عہدوں پر موجود افراد بھی ایپلیکیشن استعمال کرسکیں گے۔ ایپلیکیشن تیاری مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ سے مماثل ہوگی لیکن اس میں غیر ملکی انٹرفیس استعمال نہیں ہوگا۔ خاص قسم کی ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو سکے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔