صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور

صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور
کیپشن: صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صنم جاوید کے خلاف دائر ایف آئی اے کی اپیل کی 23 جولائی کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ڈیوٹی جج کی جانب سے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس کسی ملزم کو کیس سے ڈسچارج کردینےکا اختیار نہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنم جاویدکےخلاف ایف آئی اےکی جانب سےدرج کیس کاریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں کیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نےکوئٹہ اوردیگرتھانوں میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی نمائندگی نہیں۔

 بعدازاں عدالت نے صنم جاویدکے خلاف کیس میں دائر اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔ 

Watch Live Public News