دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری
ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ ڈپریشن کے زیر اثر رہے۔ انسانی فطرت ہے کہ وہ بڑی سے بڑی پریشانی میں خوشی کا کوئی نہ کوئی طریقہ تلاش کر لیتا ہے۔ اس خوشی پر نظر رکھنے والے اداروں نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں دنیا کا سب سے زیادہ خوش ترین ملک فن لینڈ ہے۔امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ نے لگاتار چوتھے سال بھی اپنی ٹاپ پوزیشن قائم رکھی ہے۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطاب دوسری پوزیشن ڈنمارک کے پاس ہے جس کے بعد سوئٹزر لینڈ، آئیس لینڈ، اور نیدر لینڈ آتے ہیں۔نیوزی لینڈ واحد غیر پورپی ملک ہے جو ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہے۔ انگلینڈ کی چار درجے تنزل ہوئی ہے جس کے بعد 13 ویں نمبر سے 17 پر آ گیا ہے۔ 149 ممالک سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا میں سماجیات، ذاتی آزادی، جی ڈی پی اور کرپشن جیسے حقائق کو مد نظر رکھا گیا ہے۔اس فہرست میں سب سے نہ خوش ترین ملک افغانستان ہے، جس کے بعد لیسوتھو، بوٹسوانہ، رواندا اور زمبابوے آتے ہیں۔ عالمی وبا کے ہوتے ہوئے بھی چین میں خوشی کے حوالے سے جاری ریکنگ میں پچھلے برس کی نسبت بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ چین اس فہرست میں 94 سے 84 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔