تقریباً 20.4 بلین ارب قرض،3.9 ارب ڈالربطورسوداداکیےجائیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

تقریباً 20.4 بلین ارب قرض،3.9 ارب ڈالربطورسوداداکیےجائیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک
کیپشن: تقریباً 20.4 بلین ارب قرض،3.9 ارب ڈالربطورسوداداکیےجائیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجزیہ کاروں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ 24.3 ارب ڈالر میں 20.4 ارب ڈالر قرضہ اور 3.9 ارب ڈالر بطور سود ادا کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے، 3.5 ارب ڈالر قرضہ اور 1.3 ارب ڈالر سود شامل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب تک 10.9 ارب ڈالر قرضہ اور 2.6 ارب ڈالر سود ادا کرچکے ہیں۔

جمیل احمد نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے میں 2 ارب ڈالر قرضہ رول اوور ہونے کی توقع ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر رول اوور کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔