انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا 

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ملک میں انٹر بینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 9 پیسے اضافے کے بعد  278 روپے 48 پیسے رہا۔ 

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک تبادلہ میں رواں ہفتے ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر آج 13 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 279 روپے 69 پیسے ہے۔

Watch Live Public News