ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی 

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی 

(ویب ڈیسک ) ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق  2023 میں قرض، گرانٹس اور امداد کا حجم 23.6 ارب ڈالر رہا۔ اے ڈی بی نے 2023 میں 9.8 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فائنانسنگ کی۔ 2023 میں پاکستان کے ساتھ 82 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کئے، قرض پختونخواہ میں زرعی پیداوار اور غزائی تحفظ کے لیے تھا، قرض میں خواتین کی زراعت میں شمولیت کا منصوبہ بھی شامل تھا۔

  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  منصوبے میں 2800 خواتین کی زراعت شعبے میں تربیت شامل تھی،  اے ڈی بی خواتین کے حالات بہتر کرنے کیلئے بھی کام کر رہا ہے،   پاکستان کو کلائمیٹ کے لیے 180 ملین ڈالر قرض بھی فراہم کیا گیا، قرض میں بہاولپور اور راولپنڈی میں 1.5 ملین لوگ مستفید ہونگے،  بہاولپور میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا منصوبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق  راولپنڈی میں یومیہ 54 ملین لیٹر صاف پانی کے پلانٹ کا منصوبہ ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں غزائی ضروریات ہنگامی گرانٹ بھی دی گئی، 5 ملین ڈالر گرانٹ 54 ہزار ہیکٹر کے لیے چاول کے بیج کے لیے تھی،  ڈومیسٹک ریونیو جنریشن میں مدد کیلے 300 ملین ڈالر کا قرض دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   قرض سے ٹیکس میں بہتری لانے اور ڈیجیٹائزیشن میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News