پاک فوج میں بھرتی شدہ 2 افغان شہریوں کوبرطرف کیا تھا، خواجہ آصف

 پاک فوج میں بھرتی شدہ 2 افغان شہریوں کوبرطرف کیا تھا، خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق دورِ وزارت میں پاکستانی فوج میں بھرتی ہونے والے دو افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے فائلوں پر دستخط کیے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان افغانستان تعلقات، سابقہ حکومت کی پالیسیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دو ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کا آپس میں احترام ہوتا ہے لیکن افغانستان کے ساتھ سرحد کا کوئی احترام نہیں ہے، ’جس کا دل چاہتا ہے (افغانستان سے) منہ اٹھا کر چلا آتا ہے، یہاں رہنے لگتا ہے، شناختی کارڈ بنوا لیتا ہے، یہاں تک کہ فوج میں بھرتی ہو جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا: ’میں نے ایک دو ایسی فائلیں سائن کی ہیں کہ لوگ افغان شہری تھے، جنہیں (فوج سے) نکالا گیا۔ ایک کیپٹن تھا اور ایک لیفٹننٹ ٹھا۔‘

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’(ایک کے) والد نے خط لکھا کہ میں افغان شہری ہوں، اتنے عرصے سے یہاں رہ رہا ہوں، میری کوئٹہ میں جائیداد ہے، لیکن انہیں نکال دیا گیا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’اس قسم کی ہمسائیگی ہمارے وارے میں نہیں ہے، ہم اسے افورڈ نہیں کر سکتے۔‘