تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

پاکپتن ( پبلک نیوز) تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پل باہمنی کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ شاہد جبکہ زخمیوں کی شناخت صابر اور منشاء کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے نعش اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔