حنا پرویز بٹ اور غریدہ فاروقی کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

حنا پرویز بٹ اور غریدہ فاروقی کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ اور اینکر غریدہ فاروقی کے درمیان شو کے دوران تکرار کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔ اس معاملے کی تفصیل یہ ہے کہ غریدہ فاروقی نے ایک ٹیلی وژن شو میں ڈالر کی اونچی اڑان اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا تو حنا پرویز بٹ کو کوئی جواب سجھائی نہ دیا اور وہ آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے اسے عمران خان کے بیانیہ سے جوڑتی رہیں۔ https://twitter.com/iihtishamm/status/1526562102118436868?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526562102118436868%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F87336%2Fgharida-farooqi-hina-pervaiz-butt-twitter-economy-inflation-dollar%2F غریدہ فاروقی نے کہا کہ میں نے حنا پرویز بٹ صاحبہ سے ان کی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا لیکن وہ اس کا جواب دینے کی بجائے دوسری جانب بات کا رخ موڑ رہی ہیں۔ پروگرام کے بعد حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کیا کہ غریدہ صاحبہ ایک اینکر کو صرف سوال پوچھنے کا حق ہے، جواب دینے کا نہیں، جو لوگ غریدہ کے شو کے کلپس ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال کر خوش ہو رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ دلیری کے ساتھ منافق پی ٹی آئی اور اس کے منافق لیڈر کو بے نقاب کروں گی۔ https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1526844045783625729?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526844045783625729%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F87336%2Fgharida-farooqi-hina-pervaiz-butt-twitter-economy-inflation-dollar%2F اس کے جواب میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ سوال پوچھنا بطور صحافی میرا حق ہے۔ ہم ہمیشہ حکومت سے سوال کرتے رہینگے، چاہے حکومت میں جو بھی ہو۔ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ نے تحمل سے سوالات سنے اور اپنی جانب سے جواب دیے۔ https://twitter.com/GFarooqi/status/1526854935085711360?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526854935085711360%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F87336%2Fgharida-farooqi-hina-pervaiz-butt-twitter-economy-inflation-dollar%2F انہوں نے مزید کہا کہ یہی سوال جب تحریک انصاف حکومت سے کیے جاتے تھے تو ہمیں گالیاں دی جاتیں، غلیظ کیمپینز چلائی جاتیں۔ دھمکیاں دی جاتیں، لفافہ کہا جاتا، غدار، کافر کے فتوے لگائے جاتے، کردار کی دھجیاں اڑائی جاتیں، نوکریوں سے نکلوایا جاتا، پروگرام اور کالمز بند کروائے جاتے، صحافی اغوا کروائے جاتے، گولیاں مروائی جاتیں۔ یہ فرق ہے تحریک انصاف کے رویے کا۔ تاہم حنا پرویز بٹ نے یہ سب نہیں کیا صرف جواب دیے، کیونکہ وہ مسلم لیگ ن سے ہیں۔ https://twitter.com/GFarooqi/status/1526855739108732929?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526855739108732929%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F87336%2Fgharida-farooqi-hina-pervaiz-butt-twitter-economy-inflation-dollar%2F

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔