مریم ، راناثناء سمیت اہم حکومتی ، عسکری شخصیات پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بے نقاب

مریم ، راناثناء سمیت اہم حکومتی ، عسکری شخصیات پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بے نقاب
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کا مریم نواز، رانا ثناء اللہ سمیت اہم حکومتی اور عسکری شخصیات پر دہشت گردوں حملوں کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ تنظیم کے اندرونی عہدیداران سے بھی منصوبے کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اہم عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے اہم سرغنہ سرکف مہمند نے 9 مئی (یومِ سیاہ) کو ہونیوالی کارروائیوں کو سراہا، سر بکف مہمند نے مشتعل کارکنوں کی جانب سے فوجی جنرلز کیخلاف پُر تشدد ردِعمل پر مبارکباد دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نے فوج اور دیگر اداروں کیخلاف دہشتگردی کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔