جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔ خیال رہے کہ ادویات میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے 14 اپریل کو دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔