حکومتی شخصیات کی جشن میلاد النبیﷺ پر مبارکباد

حکومتی شخصیات کی جشن میلاد النبیﷺ پر مبارکباد

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں آج جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔12 ربیع الاول کے موقع پر ملک کی اہم حکومتی شخصیات نے اپنے پیغامات میں  جشن میلاد النبیﷺ نبی کی مبارکباد پیش کی.

وزیرداخلہ شیخ رشید کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت خاتمہ النبیین حضرت محمد (ص) کے مبارک ترین دن پر پوری امت مسلمہ کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ نبی آخرالزمان حضرت محمد (ص) کا امتی ہونے پر انتہائی فخرمحسوس کرتا ہوں۔ نبی آخرالزمان (ص)نے مذہبی،لسانی،معاشرتی اور معاشی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھیں. اسوہ رسول (ص) پر عمل کرکے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ دعا گوں کہ اللہ تعالی ہم سب کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔

اسد عمرنے کہا تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ مبارک۔ تاریخ کے عظیم ترین لیڈر کی زندگی سے سیکھ کر اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی بھی بہتر کر سکتے ہیں اور آخرت بھی سنوار سکتے ہیں.

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اُمت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ مبارک، حضرت محمدﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اور آپﷺ کی اسوۂ حسنہ ہمارے لیے درس حیات اور راہ نجات ہے. اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہﷺکی سچی محبت و اطاعت نصیب فرمائے. آمین

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔