حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے

حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے، آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے.

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی رحمۃ اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے، دنیاکی پریشانیوں اورمسائل میں ہمیں ہرپل رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، قرآن پاک اورسیرت رسول ﷺ ہمیں ہرلمحہ رہنمائی فراہم کرتےہیں. ان کا کہنا تھا کہ مسجدنبوی ﷺ سےاٹھنےوالےانقلاب نےدنیاکوبدل کررکھ دیا، قوم کی تربیت اوراصلاح میں مسجدکا بنیادی کردار ہے، ہمیں ہرموقع پرحضوراکرم ﷺ کی تعلیمات سےرہنمائی لینی چاہیے.

ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی قومی رحمۃ للعالمین کانفرنس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ہے۔ وزیر ِمذہبی امور، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،نبی آخرالزماں سے محبت کے اظہار کے لئے محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے،گلیوں،بازاروں،گھروں اور مساجد سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا. عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وفاقی دارلحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا،صوبائی دارلحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجدمیں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔