بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام

بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(پبلک نیوز)‌پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی‌آر)‌ کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت اور بے مثال جرات کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی عزائم ناکام بنا دئیے ہیں. پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو اپنے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا. آئی ایس پی‌آر کے مطابق پاک بحریہ نے 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے روکا، موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک بحریہ سمندری محاذ پر ہمہ وقت چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہے.

پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور اسے روکے جانے کا یہ تیسرا موقع ہے . پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔