قریہ قریہ درود و سلام کی صدائیں، فضائیں نام محمد ﷺ سے مہک اٹھیں،آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت،ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،نبی آخرالزماں سے محبت کے اظہار کے لئے محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے،گلیوں،بازاروں،گھروں اور مساجد سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وفاقی دارلحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا،صوبائی دارلحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجدمیں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، صدرعارف علوی کا پیغام،کہاموجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ پر عمل میں ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے نبی ﷺکی ولادت کے پرمسرت موقع پر عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منائیں گے،کہا صبح صدر مملکت تقریب کی میزبانی کریں گے،میں دوپہر کو کنونشن سنٹرمیں مبارک دن کی خوشی میں شریک ہوں گا ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 603 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی، مہلک وباء سے ایک روز میں مزید 20 اموات،مجموعی تعداد 28 ہزار 300 ہوگئی،ملک بھر میں 25 ہزار 640 مریض زیرعلاج،ایک ہزار 825 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی اوسی کا دورہ، کوروناصورتحال اور تدارک کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے مہلک وائرس کی روک تھام میں این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہمراہ تھے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا، آرمی چیف کو داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال پربریفنگ دی،سپہ سالار کا ادارے کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار