استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے سکول پہنچ گیا

استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے سکول پہنچ گیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سندھ کے ایک پرائمری سکول کے استاد کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ جس میں استاد کو فرض شناسی پر سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرائمری استاد کو عروسی لباس میں طلبہ سے امتحانات لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹنڈو الہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ میں موجود سرکاری پرائمری اسکول کے استاد کی شادی تھی اور وہ بارات لے کر دوسرے شہر جا رہے تھے لیکن بارات سمیت دوسرے شہر جانے سے قبل اسکول آگئے۔ 

آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرکے پرائمری ٹیچر بننے والے شیراز رسول خاصخیلی کے مطابق ان کی شادی امتحانات سے قبل ہی طے تھی لیکن ان کی شادی کے دن بچوں کے امتحانات ہونے تھے، اس لیے وہ بارات کو چھوڑ کر اسکول آئے۔ 

پرائمری اسکول ٹیچر کی جانب سے عروسی میں لباس میں اسکول آکر پرائمری اسکول کے بچوں کے امتحانات لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں ان کی تعریفیں کیں۔

بعض لوگوں نے اسکول ٹیچر کی جانب سے شادی کے عروسی لباس میں اسکول آکر بچوں کا امتحان لینے اور اپنی بارات کو چھوڑ کر آنے کو شہرت کا ایک ذریعہ بھی قرار دیا۔ 

پرائمری اسکول ٹیچر شیراز رسول خاصخیلی بچوں سے امتحانی پیپر لینے کے بعد بارات سمیت ٹنڈو الہ یار سے ٹنڈو آدم خان دلہن لینے چلے گئے۔

Watch Live Public News