ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی ای سی جی ایکو الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم کی ٹیسٹنگ لیب سے کروانے کا کہا اور خون اور یورن ٹیسٹ کے نمونے دینے سے انکار کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی انڈو سکوپی کی گئی جو کہ نارمل ہے۔ انڈوسکوپی کی بائیوپسی رپورٹ 5 سے 7 دنوں میں آئے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بلڈ ٹیسٹ، TSH اور یورین کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ بشری بی بی نے یہ ٹیسٹ شوکت خانم سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بشری بی بی کا معائنہ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔ ڈاکٹر عاصم یوسف کی سربراہی میں ڈاکٹر مسلم عتیق، گسٹرولوجی، پمز اسپتال کے ڈاکٹر عامر اور سنٹرل جیل راولپنڈی کے ڈاکٹر عامر موجود تھے۔
ڈاکٹرز نے بشری بی بی کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔