بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پرفریقین سےجواب طلب

بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پرفریقین سےجواب طلب
کیپشن: بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پرفریقین سےجواب طلب

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور کسی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور کسی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی، کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News