پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 20 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 20 اگست 2021
مینارپاکستان پر لڑکی سے بدسلوکی کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس ایچ کو ہٹادیا، فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں واقعے پر پولیس کی غفلت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی، انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ مینارپاکستان پربدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر خراشوں کے 13 نشانات واضح ہیں، مزید انکشافات بھی سامنے آگئے، عائشہ کے ساتھی لڑکے کی ون فائیو پرکالز کے باوجود ایس ایچ او تاخیر سے پہنچا، کیس میں 100 سے زائد افراد گرفتار،20 کی نشاندہی کرلی گئی۔ طالبان افغانستان میں انتقال اقتدار اور حکومت کی تشکیل کے لیے متحرک، طالبان رہنما انس حقانی خوست پہنچ گئے، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں، عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ پی آئی اے کی مزید دو خصوصی پروازیں کابل کے لیے روانہ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان لائیں گی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے خود پہلی پرواز کے ساتھ روانہ ہوگئے، کابل ایئرپورٹ پر افغان سول ایوی ایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کرلیا، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اور علاقائی امور کا جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا کیا موقف ہونا چائیے، مشاورت کی جائےگی، بارڈر مینجمنٹ، ملکی سکیورٹی صورتحال اور سلامتی پر بھی غور ہوگا، وزیر اعظم حکومتی ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔