لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کےگھر پولیس کاچھاپہ،اہلیہ نے درخواست دیدی

لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کےگھر پولیس کاچھاپہ،اہلیہ نے درخواست دیدی
کیپشن: لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کےگھر پولیس کاچھاپہ،اہلیہ نے درخواست دیدی

ویب ڈیسک: لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کے گھر پرپولیس کے مبینہ چھاپے کے خلاف ان کی اہلیہ نے درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض نے تھانہ صدر بیرونی میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ ہفتے دو افراد آفیسر کالونی میں داخل ہوئے اور میرے خاوند کو ساتھ لے گئے،میرے خاوند محمد اکرم کا کچھ پتا نہیں لگا سکا۔ گزشتہ شب ساڑھے10 بجےجیل پولیس کے اہلکار زبردستی گھرمیں داخل ہوئے۔ جیل پولیس کے اہلکاروں نے موبائل فون حوالے نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گھر داخل ہونے والوں میں خاتون اور مرد پولیس اہلکاروں سمیت سادہ کپڑوں میں بھی ملبوس افراد شامل تھے۔ جیل عملہ ہمارے موبائل فون چھین کر لے گیا۔ موبائل فون چھیننے والے جیل اہلکار کا نام عامر ہے۔ موبائل فون برآمد کروائے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  جیل پولیس کا عملہ ڈکیتی،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مرتکب ہواقانونی کاروائی کی جائے۔

تھانہ صدر بیرونی نے درخواست پولیس چوکی اڈیالہ بھیجوا کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ 

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی اہلیہ نے خاوند کی گمشدگی پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرنے کے کا حکم دے رکھا ہے۔

Watch Live Public News