آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل 

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل 

(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سیویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق   ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔ایونٹ کا میزبان بنگلہ دیش رہے گا۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں شیڈولڈ ہے۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ   آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہو گا۔

آئی سی سی  کا کہنا ہے کہ  کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔ بنگلہ دیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔

Watch Live Public News