قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ طے

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ طے
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تاریخ طے ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ، جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بھی کی جا چکی ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کے قومی فاسٹ باؤلر کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہونے جا رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے حوالے سے خبریں زیر گردش رہیں ہیں مگر کسی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے دیرینہ دوست حارث بھی اگلے ہفتے نکاح کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں. ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور شاہین شاہ فروری میں لاہور قلندرزکی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے ، شاہین شاہ کی کپتانی میں گذشتہ سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا اور نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔