پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونیکا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 123 اراکین اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 123 ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔