تمام قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع 16 فیصد تک کم کردی گئی

تمام قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع 16 فیصد تک کم کردی گئی
اسلام آباد: تمام قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع 16 فیصد تک کم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے پرافٹ ریٹ جاری کردیئے۔اعلامیے کے مطابق ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 15.1 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، خصوصی بچت سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 16.4 فیصد مقرر کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پنشنرزبینیفیٹس اکاؤنٹس پرشرح 16.3 فیصدسے کم ہوکر16.1 فیصد مقرر کردی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر شرح 21.8 فیصد سے کم ہوکر20.8 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی کی نئی شرح 16.1 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پرمنافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقرار رہے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔