اسلام آباد ( پبلک نیوز) کوئی بھی ہسپتال یا لیبارٹری اب کورونا ٹیسٹ کی زائد فیس وصول نہیں کر سکے گا۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔ تمام ہسپتال اور لیبارٹریز کورونا سے متعلق ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ 4500 روپ فیس وصول کر سکیں گے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ٹیسٹ رپورٹ پر استعمال کی جانے والی کٹ کے بارے میں تفاصیل لکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔ ٹیسٹ رپورٹ پر کٹ کا نمبر اور ملکی ساخت بھی لکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہسپتالوں میں چیکنگ کا بھی انتباہ جاری کر دیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ سے متعلق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پر عدم عملدرآمد پر متعلقہ ہسپتال، لیبارٹری سیل کر دی جائے گی۔ جرمانہ، رجسٹریشن کی منسوخی اور ہسپتال، لیبارٹری سیل کرنے کا بھی انتباہ جاری کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔