میٹا کا 'میٹا ویریفائیڈ' سبسکرپشن سروس متعارف کرنے کا اعلان

میٹا کا 'میٹا ویریفائیڈ' سبسکرپشن سروس متعارف کرنے کا اعلان
کیلیفورنیا: میٹا کی جانب سے ' میٹا ویریفائیڈ' سبسکرپشن سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس ہفتے ہم ' میٹا ویریفائیڈ' سبسکرپشن سروس متعارف کروانے جا رہے ہیں.جس سے آپ سرکاری آئی ڈئی کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق اور بلیو ٹک کا بیج حاصل کرسکتے ہیں.اس سروس سے آپ کے اکاؤنٹس کی نقل کرنے والوں سے بھی تحفظ مل سکے گا اور کسٹمر سپورٹ تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہوگی ۔ اس فیچر کا مقصد ہماری تمام سروسز میں اتھینٹیسٹی اور سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے. ' میٹا ویریفائیڈ' ویب کیلئے سبسکرپن فیس سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ ہم اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اور جلد ہی مزید ممالک میں بھی اس فیچر کو رول آؤٹ کریں گے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کیلئے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی ۔ ٹوئٹر کی جانب سے اس سروس کے عوض ماہانہ 8 سے 11 ڈالرز لیے جارہے ہیں اور اس کا حصہ بننے والے صارفین کو بلیو ٹک کے ساتھ چند تجرباتی فیچرز تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایسی سروس کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ابھی صارفین کے لیے پروفائل کو ویری فائی کروانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔