امریکا:منی سوٹا میں فائرنگ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

امریکا:منی سوٹا میں فائرنگ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک
کیپشن: امریکا:منی سوٹا میں فائرنگ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی  ریاست منی سوٹا میں  ایک شخص  نے فائرنگ کرکے  2  پولیس اہلکاروں  اور  ایک طبی اہلکار کو  قتل کردیا اور  مبینہ طور  پر خود کو  بھی ہلاک کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اتوار کی صبح مسلح شخص سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس افسران  اور  ایک پیرا میڈیکل اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاستی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس افسران کو گھریلو تشدد کی کال پر بلایا گیا تھا، مسلح شخص نے 7 بچوں جن کی عمر 2 سے 15 سال کے درمیان تھی سمیت اپنے آپ کو گھر میں بند کیا ہوا تھا۔

پولیس حکام مسلح شخص سے بات چیت کرکے معاملہ حل کرنے کی کوشش کر ہی رہے تھےکہ مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی، جس سے دو  پولیس اہلکار سمیت ایک پیرا میڈیکل اہلکار ہلاک ہو گیا جب کہ چوتھا پولیس اہلکار  زخمی ہوگیا جس کی جان خطرے سے باہر ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی ہلاک کرلیا۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا نام پال ایلمسٹرینڈ اور میتھیو روج تھا، دونوں 27 سال کے تھے جب کہ پیرا میڈیکل اہلکار کا ناپ ایڈم فنستھ تھا ج سکی عمر 40 سال تھی، ملزم کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی واقعےکی وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، مقامی میڈیا کو ہمسائیوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تھی، مسلح شخص کے پاس کئی بندوقیں اور بڑی مقدار میں گولہ بارود تھا۔

علاقہ مکینوں میں اس واقعے کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ریاست منی سوٹا کے گورنر ٹِم والز نے اس واقعے کو ریاست کے لیے المناک نقصان قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News