لاہور قلندرز کے کونسے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے؟

لاہور قلندرز کے کونسے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے؟
سورس: publicnews

پبلک نیوز: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ( پی ایس ایل ) میں لاہور قلندرز کے کونسے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے نام سامنے آگیا۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کے مطابق جارج لنڈے ملتان سلطانز کے خلاف 21 فروری کو ہونے والے  میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ٹام بروس 24 فروری سے ٹیم کو جوائن کریں گے، ان کھلاڑیوں کے آنے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔ 

راشد خان کی  بیک انجری کی ری کوری کی وجہ سے خدمات حاصل نہیں، انگلینڈ کے ڈین لارنس قومی سلیکشن کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپس بی پی ایل کی وجہ سے جزوی دستیاب ہیں۔ 

لاہور قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور سری لنکا کے بھانوکا راجاپکسا این او سی نہ ملنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ آئر لینڈ کے لورکن ٹکر ملتان کے میچ کے بعد واپس روانہ ہوں گے۔ 

لورکن ٹکرنے اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ 

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔