رن آؤٹ پر بابر اعظم نے سوری کیا، صائم ایوب

رن آؤٹ پر بابر اعظم نے سوری کیا، صائم ایوب
کیپشن: Saim Ayub
سورس: publicnews

پبلک نیوز: کرکٹر صائم ایوب نے کہا کہ رن آوٹ پر بابر اعظم نے معاذرت کی ہے۔ 

پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی لیگ کا  آغاز ہے پہلا میچ ہوا ہے ، غلطیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  کوشش یہی ہو گی کہ دوبارہ غلطیاں نہ ہوں ۔

ان کاہ کہنا تھا کہ منجمنٹ کی اسپورٹ پوری ٹیم کے ساتھ ہیں تاکہ سب اچھا پرفارم کریں۔ مومنٹم کو حاصل کر کے اس کو برقرار رکھنا بھی ٹارگٹ ہے۔ خواجہ نافع کو بچپن سے جانتا ہوں وہ بہت با صلاحیت کرکٹر ہیں۔ نولک شاٹس سمیت سب نئی نئی شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ رن آوٹ پر بابر اعظم نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے آوٹ ہو گئے میں نے کہا کہ یہ کھیل میں چلتا رہتا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ بیٹنگ میں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔  

صائم ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی ٹریننگ میں فن کراتے ہیں ایک اوور میں رنز بنانے کے مختلف چیلنج دیتے ہیں۔ لاہور میں ہائی اسکورنگ میچ ہوتے ہیں اس لئے سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔