بلوچستان اسمبلی کے 2 آزاد اراکین کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان 

بلوچستان اسمبلی کے 2 آزاد اراکین کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی کے 2 آزاد اراکین  نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

آزاد اراکین بلوچستان اسمبلی  نے  صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کی،   ملاقات میں ولی محمد نورزئی اور عبدالخالق اچکزئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا،   ملاقات میں جعفر مندوخیل‘جمال شاہ کاکڑ اور دیگر بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر شہباز شریف نے  کہا کہ   بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،   بلوچستان اسمبلی کی بڑی پارٹی مسلم لیگ ن ہے،  انشاللہ بلوچستان کے عوام کو ایک مثالی حکومت دینگے ۔

Watch Live Public News