امیر بالاج کا قتل،پولیس نے  اہم شخص کو حراست میں لے لیا

امیر بالاج کا قتل،پولیس نے  اہم شخص کو حراست میں لے لیا

(ویب ڈیسک )  چوہنگ کے علاقے میں امیر بالاج کے قتل کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے اہم شخص کو حراست میں لے لیا۔

سی آئی اے پولیس ذرائع   کے مطابق  انویسٹی گیشن ٹیموں نے قتل میں ملوث اہم شخص کو حراست میں لے لیا ہے، مذکورہ شخص سے شوٹر مظہر اور قتل کے مین ہینڈلرز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  حراست میں   لیے  گئے شخص کا سراغ موقع پر مارے گئے شوٹر مظفر حسین کے دوسرے موبائل سے ملا،انویسٹی گیشن ٹیموں نے مظہر کی موجودہ بیوی کو بھی حراست میں  لے رکھا ہے ۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ   موقع ہر ہلاک ہونے والا شوٹر مظفر حسین گوگی بٹ کا 20 سال سے ملازم تھا،  مظفر حسین کی 4 شادیاں تھیں اور متعدد بار جیل کاٹ چکا تھا۔

دوسری جانب  شکیل بٹ سب انسپکٹر کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان سی آئی اے  نے تردید کی ہے ۔ترجمان او سی یو کا کہنا ہے کہ  شکیل بٹ سب انسپکٹر کو کسی نے گرفتار نہیں  کیا، شکیل بٹ سب انسپکٹر کے متعلق گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شکیل بٹ شادی کی تقریب میں ذاتی حیثیت سے مہمان گیا تھا، شکیل بٹ آرگنائز کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن میں بطور سب انسپکٹر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ۔

ترجمان او سی یو کا کہنا ہے کہ  او سی یو کی ٹیمیں صاف شفاف انکوائری اور کاروائیاں کر رہی ہیں۔  شکیل بٹ سب انسپکٹر کسی بھی آرگنائز کرائم یونٹ یا تھانہ کی حراست میں نہیں ہے۔