”افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی“

”افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی“
راولپنڈی(پبلک نیوز) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی، ہماری تفتیش میں یہ اغواکا کیس نہیں ہے. راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیس میں چاروں ٹیکسیوں کےمالکان تک پہنچ گئے، یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، افغان سفیر خود بھی تحقیقات کا حصہ بنیں، اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان غلط فہیماں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جوہر ٹاؤن کا واقعہ فیٹف سے ایک دن پہلے کیا گیا،داسو کا واقعہ جے سی سی کی میٹنگ سے پہلے کیا گیاکشمیر میں مریم نوازجلسے عمران خان کے خلاف کررہی ہے،مریم نواز دھرنا چاہتی ہیں تو خوشی سے دیں، 25جولائی کوکشمیر انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی. وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،طالبان کے بارے میں فارن آفس بہتر بتا سکتا ہے،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے19لوگوں کو شوکاز نوٹس دیاہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔