لاہور ( ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے شادی میں، کوئی اس قبل ہی نہیں کہ میں اس سے شادی کروں، اب مجھے عید پر پیارے پیارے کپڑے پہننے کا شوق نہیں رہا، زیورات کا شوق بھی نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر انعامی ”باؤنڈ“ نکل آیا تو میں اونٹ کی قربانی دینا چاہوں گی اور جو پیسے بچیں گے وہ میں سارے کے سارے ڈونیٹ کر دوں گی اور لوگوں کو پیسے دے دوں گی، مجھے اب پیارے پیارے کپڑوں کا شوق نہیں رہا، نہ مجھے زیورات کا شوق بھی نہیں ہے، کیونکہ سادگی بہترین پالیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قربانی کے گوشت کا ایک ٹکڑا بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہئے، آپ نے قربانی کی تو سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کر دیں ، مجھے قربانی کے گوشت میں ”چانپس“ بہت پسند ہیں، مجھے کھانا بنانے کا بالکل شوق نہیں ہے، میری جاب نہیں ہے کھانا بنانا ۔