گلگت اسکردوہ ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکردو ہوائی اڈہ نے ایک دن میں بارہ ایئربس اے 320 پروازیں نمٹائیں، پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سکردو کے درمیان اپریٹ ہوئیں۔ بڑھتی پروازیں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا سکردو میں دلچسپی کا ثبوت ہیں۔ سیاح ائرپورٹ انتظامیہ اور مقامی مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ سول ایوی ایشن اتھارتی کے مطابق ملک کے بڑے شہروں کا سکردو سے بڑھتا فضائی رابط یہاں سیاحت کی صنعت کو فروغ دے گا۔