الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کا معاملہ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری ہوگیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپکے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزاروں فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔