چین کا ''لانگ مارچ 8'' مشن کامیابی سے چاند کی جانب روانہ

چین کا ''لانگ مارچ 8'' مشن کامیابی سے چاند کی جانب روانہ
کیپشن: China's "Long March 8" mission successfully launched towards the moon

ویب ڈیسک: چین نے '' لانگ مارچ 8'' مشن کامیابی سے چاند کی جانب روانہ کردیا ہے۔ قمری ریسرچ پروگرام زمین اور چاند کے درمیان مواصلاتی پل کے طور پر کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی نشریاتی ادارے نے لانگ مارچ 8 راکٹ کی لانچ کے مناظر براہ راست دکھائے۔ ویڈیو میں ہینان کے جزیرے سے 1۔2 میٹرک ٹن کے راکٹ اور 2 چھوٹے سیٹلائٹس براہ راست لانچ پیڈ سے اُڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ 8 مشن چاند کے گرد چکر لگائے گا اور اس سے سگنل نشر کرے گا۔ اس مشن کا مقصد چاند کے پوشیدہ حصے سے مواد حاصل کرنا ہے۔ 

نشریاتی ادارے کے مطابق کیو 2 کو 2026 میں چینج 7 قمری مشن اور 2028 میں چینج 8 مشن کے لئے ایک نشریاتی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔