سپریم کورٹ کا نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑا ریلیف

سپریم کورٹ کا نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑا ریلیف
کیپشن: Supreme Court gives big relief to retired employees of National Bank

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نیشنل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑا ریلیف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نیشنل بنک کے ساڑھے گیارہ ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بنک کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک ریٹائرڈ ساڑھے گیارہ ہزار ملازمین کو پنشن کی مد میں 60ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔

پنشن کی ادائیگی کے فیصلے کیخلاف نیشنل بنک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے چھ سال بعد نیشنل بنک کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Watch Live Public News