وزیر اعظم شہباز شریف ، صدر آصف زرداری کی نوروز کے تہوار  کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف ، صدر آصف زرداری کی نوروز کے تہوار  کی مبارکباد

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے دنیا بھ میں نوروز منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن نوروز کے موقع پر پیغام میں کہا کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،  جشن نوروز موسم بہار کی آمد پر خوشیاں بانٹنے کا موقع ہے،  اس تہوار میں امید کا پیغام ہے جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستانی پارسی برادری کو جشن نوروز کے موقع پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم ملک کی ترقی میں پارسی برادری کے کلیدی کردار کی معترف ہے اور اقلیتوں کے اس جذبے کو سراہتی ہے، آئیں مل کر مذہبی و ثقافتی اختلافات کا خاتمہ کریں اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

صدر مملکت  نے   نوروز کا قدیم اور ہردلعزیز تہوار منانے والوں کو دلی مبارکباد دی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  کہا کہ  دعا ہے کہ یہ پرمسرت موقع تمام اقوام عالم  کیلئے امید نو، خوشحالی اور اتحاد کا باعث بنے، آئیں ہم سب مل کر نوروز کی روح کے مطابق امن ، ہمدردی، اتحاد اور رحمدلی کے پیغام کو فروغ دیں۔

Watch Live Public News