لاہور ( پبلک نیوز) کرکٹ لورز کے لئے خوشخبری پی سی بی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ٗ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم گلزار خان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان آن لائن اجلاس آج دوپہر کو ہوگا،ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔