G3ٹیکنالوجی پر مشتمل 11سو میگا واٹ K2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کل ہو گا

G3ٹیکنالوجی پر مشتمل 11سو میگا واٹ K2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کل ہو گا
اسلام آباد (پبلک نیوز) G3ٹیکنالوجی پر مشتمل 11سو میگا واٹ K2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل 1100 میگا واٹ کا K-2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے بعد کل ہی 1100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ اس سے قبل K-1 ایٹمی بجلی گھر 1960 کی دہائی میں لگا تھا۔60 سال کے بعد ایک نیا پلانٹ لگ رہا ہے۔ چائینہ کی مدد سے لگنے والا یہ پلانٹ G-3 ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوگا۔ جی تھری ٹیکنالوجی اس وقت دنیا کی جدید ٹیکنالوجی ہے۔ کل پاکستان چائنہ کی دوستی کی 70 سالہ سالگرہ کے موقع پر یہ پلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور چائینہ کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔