خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں

خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں
پشاور (پبلک نیوز) صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق فضل شکور وزیر قانون مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد عاطف خان کا وزیر خوراک، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ شکیل خان کو پبلک ہیلتھ انجئیرنگ کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ خلیق الرحمن ایکسائز و ٹیکسیشن کے مشیر مقرر ہوئے ہیں۔ تاج محمد کی بجلی و توانائی کے معاون حصوصی کے طور پر تقرری ہوئی ہے۔ محمد شفیع اللہ جیل خانہ جات کے لیے معاون حصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔